• news

تحریک انصاف کا وِد ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجروں کی ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان

لاہور (خبر نگار) پاکستان تحر ےک انصاف کے صوبائی آرگنائزرچوہدری محمدسرور نے ودہولڈنگ ٹےکس کے خلاف تاجرتنظےموں کی ےکم اور 5 اگست کی ملک گےر ہڑتال کی مکمل حماےت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران اپنی ناکام پالےسوں کی سزاپوری قوم کو دے رہے ہےں اور ود ہولڈنگ ٹےکس حکو مت کا قومی معےشت پر ”ڈرون حملہ“ ہے۔ تحر ےک انصاف تاجربراداری کے ملک گےر احتجاج مےں بھر پور شر کت کر ےگی اور ان سے اظہار ےکجہتی کےا جا ئےگا، تحرےک انصاف عمران خان کی قےادت مےں ملک مےں حقےقی تبدےلی لا رہی ہے اور ملک کو ظالم حکمرانوں اور عوام دشمن پالےسوں سے نجات دلائےں گے ۔ وہ بدھ کے روز اپنے دفتر مےں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔ چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستانی حکمران اپنے ہی ملک کی معےشت کے دشمن بن چکے ہےں اور ود ہولڈنگ ٹےکس لگانے کا حکومتی اقدام بھی ظلم کی انتہا ہے جسکے خلاف تحرےک انصاف تاجر برادری کے ساتھ اور انکے ملک گےر احتجاج مےں بھر پور شرکت کی جائےگی، حکومت سے اپنے ظالمانہ اقدام کو فوری طور پرواپس لے۔ انہوں نے کہا کہ تحرےک انصاف عمران خان کی قےادت مےں ملک کو بحرانوں اور نااہل حکمرانوں سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہی ہے جس مےں کا مےابی تحر ےک انصاف کے قدم چومے گی۔
تحریک انصاف

ای پیپر-دی نیشن