• news

سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے وسائل حاضر ہیں کسی بھی شکایت پر سخت کارروائی ہو گی : شہباز شریف

لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ سےلاب متاثرےن کو کسی صورت تنہا نہےں چھوڑےں گے اور انکی مدد و بحالی کےلئے ہرممکن اقدامات کئے جائےں گے۔ وزےراعلیٰ نے متاثرہ اضلاع کےلئے فی الفور اضافی فنڈز مہےا کرنے کی ہداےت کرتے ہوئے کہا کہ سےلاب متاثرےن کی مدد کےلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہےں۔کابےنہ کمےٹی کے ارکان اور متعلقہ اضلاع کی انتظامےہ متاثرےن کی خدمت مےں دن رات اےک کردےں، متاثرےن سےلاب کا ہر طرح سے مکمل خےال رکھا جائے اور انہےں بروقت تےن وقت کا کھانا مہےا کےا جائے۔کسی بھی جگہ سے شکاےت آئی تو سخت کارروائی ہوگی، متاثرےن کو کھانے کی فراہمی مےںتاخےر کسی صورت برداشت نہےں کرونگا۔ وہ گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ لاہو، ڈوےژنل ہےڈ کوارٹرز اور 25 اضلاع مےں موجود کابےنہ کمےٹی برائے فلڈ کے ارکان سے وےڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے تھے۔ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں سےلاب کا خطرہ ہے ان علاقوں مےں پےشگی وارننگ کے نظام کو موثر انداز سے استعمال کےا جائے، درےاو¿ں کے اردگرد آباد لوگوں کا محفوظ انخلاءپہلی ترجےح ہونا چاہئے۔ درےاو¿ں مےں نہانے پر لگائی گئی پابندی پر موثر عملدر آمد ےقےنی بناےا جائے اوراس ضمن مےں پولےس اپنے فرائض ادا کرے۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ وفاقی و صوبائی ادارے موسم کی صورتحال اور درےاو¿ں مےں پانی کے بہاو¿ کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ کرےں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے پوری طرح چوکس رہےں، امدادی کےمپوں مےں متاثرےن سےلاب کو زندگی کی بنےادی ضرورےات ترجےحی بنےادوں پرمہےا کی جائےں۔ متاثرےن کو بےمارےوں سے بچاو¿ کی وےکسےن بھی دی جائے، متاثرےن کےلئے کھانے پےنے کی اشےاءکی فراہمی کے انتظامات ہر لحاظ سے بہترےن ہونے چاہئےں اورکہیں بھی بدنظمی کی شکاےت پےدا نہےں ہونی چاہئے، حفاظتی پشتوں اور بندوں کی مضبوطی کےلئے دن رات کام کےا جائے، آبپاشی کے اہم اثاثوں کی حفاظت کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائےں، کابےنہ کمےٹی برائے فلڈ فعال اور متحرک کردارادا کرے۔ وزےراعلیٰ نے صوبائی وزےر آبپاشی کو ہداےت کی کہ وہ راجن پوراور ڈی جی خان کے بندوں کا خود موقع پر جاکر جائزہ لےں۔ مزید برآں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت شہری اور دیہی علاقوں کی متوازن ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ”خادم پنجاب دےہی روڈز پروگرام“ حکومت کی متوازن ترقی کی پالیسی کا عکاس ہے۔ پروگرام کی تکمیل سے دےہی علاقوں میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ سکل ڈویلپمنٹ کو فروغ ملے گا اور روز گار کے نئے مواقع پیدا ہوںگے، دےہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے دوسرے مرحلے کا آغاز آئندہ ماہ سے کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارفع کریم سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک میں ”خادم پنجاب دےہی روڈز پروگرام“ سے متعلق سول سیکرٹریٹ اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ”خادم پنجاب دےہی روڈز پروگرام“ کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ وزیراعلیٰ نے دوسرے مرحلے میں دےہی سڑکوں کی چوڑائی 12 فٹ سے بڑھا کر 16 فٹ کرنے کی منظوری دی، 16 فٹ چوڑی سڑکوں کے کناروں پر کنکریٹ کے بلاکس اور دیہی آبادی کے قریب سپیڈ بریکر بھی بنائے جائیں گے جبکہ دےہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے پروگرام اور انفراسٹرکچر کے دیگر منصوبو ں پر عملدرآمد کےلئے ایک خودمختار اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور وزیراعلیٰ نے اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے فریم ورک کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شہری و دیہی علاقوں کی متوازن ترقی پر یقین رکھتی ہے، یہی وجہ ہے کہ شہری اور دےہی علاقوں کی ترقی کیلئے اربوں روپے کے منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں اور ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ دےہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی کا انقلابی پروگرام دےہات میں بسنے والوں کے طرز زندگی کو بدل دے گا۔پروگرام سے کاشتکاروں ،محنت کشوں، طلبا اور دیہی آبادی کو یکساں فائدہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کابینہ کمیٹی برائے ”خادم پنجاب دےہی روڈز پروگرام“اور ارکان اسمبلی پر مشتمل خصوصی کمیٹی سڑکوں کے ڈسٹری بیوشن پلان میں بہتری کے لئے ایک ہفتے کے اندر سفارشات پیش کرے، دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے پروگرام کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل کیلئے تعمیراتی مٹیریل خصوصاً بجری کی سپلائی بہتر بنانے اور مقررہ قیمتوں پر فراہمی کےلئے چند گروپوں کی اجارہ داری ختم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اربوں روپے سے بننے والی سڑکوں کی مکمل دیکھ بھال کیلئے اوور لوڈنگ کا خاتمہ کرنا ہوگا اور کابینہ کمیٹی ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے 7 روز کے اندر مربوط نظام وضع کرکے حتمی سفارشات پیش کرے۔ اراکین اسمبلی نے کہا کہ بلاشبہ”خادم پنجاب دےہی روڈز پروگرام“پنجاب حکومت کا دےہی آبادی کے لئے ایک بڑا تحفہ ہے جو دیہی طرز معاشرت میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ علاوہ ازیں وزےراعلیٰ پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہےڈ کوارٹرر ہسپتال لےہ کے سول ورکس مےں بے ضابطگےوں اور بدعنوانےوں کے الزامات کی تحقےقات کےلئے کمےٹی قائم کردی ہے۔ چےئرمےن وزےراعلیٰ معائنہ ٹےم کمےٹی کے کنوےنر جبکہ اس کمےٹی مےں تےن مزےد ارکان شامل ہوں گے۔کمےٹی ہسپتال کے سول ورکس کےلئے ٹےنڈرنگ کے عمل کا جائزہ لے گی۔ علاوہ ازیں شہبازشریف نے لیہ کے علاقے ٹی ڈی اے چوک میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او لیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے امدادی کیمپ میں فی الفور کھانے کی اشیاءاور منرل واٹر فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ علاوہ ازیں شہبازشریف نے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خان خاقان عباسی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شہبازشریف نے رجب طیب اردگان ہسپتال ٹرسٹ مظفر گڑھ کے چیئرمین اور معروف صنعتکار میاں محمد احسن کی والدہ کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہبازشریف

ای پیپر-دی نیشن