• news

ملک اسحاق کی ہلاکت سے واضح کر دیا کسی قسم کی دہشت گردی قبول نہیں: رانا ثنا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوئی نوگو ایریا نہیں۔ پنجاب میں انسداد دہشت گردی فورس نے اور بھی کئی کارروائیاں کی ہیں، دہشت گردی قبول نہیں کرینگے۔ لاﺅڈ سپیکر کے غلط استعمال پر ہزاروں کیسز درج کئے ہیں۔ مدارس کے حوالے سے ڈیٹا جمع کرلیا گیا ہے۔ ملک اسحق کی ہلاکت سے واضح کردیا ہے، فرقہ وارانہ یا کسی قسم کی دہشت گردی قبول نہیں۔
رانا ثنا

ای پیپر-دی نیشن