• news

معذور افراد کی ملازمتوں کیلئے فنڈز نہ فراہم کرنے کیخلاف درخواست، وفاقی پنجاب حکومتوں کو دوبارہ نوٹس جاری

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے معذور افراد کی ملازمتوں کے لئے بجٹ میں فنڈز فراہم نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود نابینا افراد کو منظور شدہ تین فیصد کوٹے کے مطابق ملازمتیں فراہم نہیں کی جا رہیں۔ حکومت کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ حکومت نے معذور افراد کیلئے ملازمتوں کے کوٹہ میں ایک فیصد کا اضافہ کر دیا ہے جبکہ مختلف محکموں میں جانے کیلئے سہولتوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ حکومت کی طرف سے سرکاری اور پرائیویٹ عمارتوں میں معذور افراد کی سہولت کیلئے ریمپس بنانے کیلئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن