الیکشن کمشن نے بہرام خان کی رکنیت معطل کر دی پی کے 93میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
پشاور (آن لائن) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے کے رکن صوبائی اسمبلی بہرام خان کی رکنیت معطل کردی۔ پی کے 93 اپر دیر میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا بھی اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی کے 93 اپر دیر سے منتخب رکن اسمبلی بہرام خان کی رکنیت الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کی روشنی میں معطل کردی گئی بہرام خان کی رکنیت معطل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ الیکشن ٹربیونل نے بہرام خان کو نااہل قراردیا تھا۔ اس حلقے میں امیدوار 17اور 18 اگست کو کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔ 20 اور 21 اگست کو کاغذات کی جانچ پڑتال جبکہ 29 اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع ہوگی جبکہ پولنگ 9 ستمبر کو ہوگی۔