• news

حکومت اور آئی ایم ایف کے جائزہ مذاکرات دوبئی میں شروع ہو گئے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان قرضہ پروگرام کے تحت 8 ویں جائزہ کے مذاکرات دوبئی میں شروع ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کو ایف بی آر ریونیو کا ہدف حاصل نہ ہونے پر استثنیٰ لینا پڑے گا تاہم باقی اہداف میں مسائل نہیں ہیں۔ ابتدائی مذاکرات تکنیکی نوعیت کے ہیں جن میں اعداد و شمار کا تبادلہ کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن