• news

کراچی: سونے کی قیمت میں 300روپے اضافہ، فی تولہ 44ہزار 300کا ہو گیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایک تولہ سونے کی قیمت میں 300روپے اضافہ ہو گیا۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 44ہزار 300روپے ہو گئی ۔جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 37ہزار 971روپے ہو گئی۔ 10گرام سونے کی قیمت میں 257روپے اضافہ ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن