• news

شام جانے کا شبہ، برطانوی خاتون ہوائی اڈے سے گرفتار

لندن (بی بی سی ڈاٹ کام) برطانوی پولیس نے ایک خاتون کو تین بچوں سمیت شام جاکر دہشت گردی کی کارروائیوں میں شریک ہونے کے شبے میں گرفتار کرلیا۔ لیسٹر سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کو ویسٹ مڈلینڈز کی پولیس کے انسداد دہشت گردی یونٹ نے دہشت گردی کے ایکٹ کی دفعہ 5 کے تحت برمنگھم کے ہوائی اڈے سے گرفتار کیا۔ 30 سالہ خاتون کے گھر کی تلاشی کا عمل جاری ہے اور ان سے منسلک ایک اور جگہ پر بھی تلاشی کاکام ہورہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن