• news

سرکاری ملازمین ملک میں نظم و نسق بہتر بنانے کیلئے کردار ادا کریں: صدر ممنون

اسلام آباد (صباح نیوز) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان عظیم قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا، اس کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی سیکرٹریوں کے اعزاز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین محنت، لگن اور مثبت اقدامات کی بدولت معاشرے سے بدعنوانی کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔ وہ ملک میں نظم و نسق بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ صدر نے کہا کہ حکومت نے ملک میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری، گوادر کی بندرگاہ اور موٹروے منصوبوں سے ملک میں اقتصادی سرگرمیاں شروع ہوں گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن