سرکاری سکیم پر جانیوالے 70ہزار عازمین حج کو مفت موبائل سمیں دی جائیں گی
اسلام آباد (آئی این پی) مفت کھانے کے بعد سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج کیلئے ایک اور خوشخبری، سرکاری سکیم کے تحت 70 ہزار سے زائد عازمین حج کو مفت موبائل سمیں دی جائینگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عازمین حج کو سعودی عرب کی موبائل سم دی جائے گی جس میں چھ ریال موبائل بیلنس بھی ہوگا۔ سم دینے کا مقصد یہ ہے کہ سعودی عرب پہنچتے ہی عازمین حج اپنے پیاروں سے رابطہ کر سکیں۔ عازمین کو موبائل سمیں حاجی کیمپ میں پاسپورٹ دیتے وقت دی جائیں گی۔