بھارت کا وجود خطرے سے دوچار،داعش نے فیصلہ کن معرکے کا منصوبہ بنا لیا:امریکی اخبار
واشنگٹن(اے این این) دولت اسلامیہ نے بھارت کیخلاف فیصلہ کن معرکہ آرائی کا منصوبہ بنا لیا ، بھارت کے خلاف داعش کے حملوں میں ٹی ٹی پی اور افغان طالبان ایک ہوکر لڑیں گے،امریکہ میں بھی بڑے حملے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ داعش کی رپورٹ کا ترجمہ ہاورڈ یونیورسٹی کے سکالر نے کیا جس کی امریکہ کے متعدد حاضر سروس اور ریٹائرڈ انٹیلی جنس عہدیداروں نے تصدیق کی ہے،سی آئی اے نے بھی مہر تصدیق ثبت کر دی۔ایک امریکی اخبار یو ایس ٹوڈے نے اپنی رپور ٹ میں کہاہے کہ داعش نے بھارت کیخلاف فیصلہ کن معرکہ آرائی کیلئے منصوبے کو حتمی شکل دیدی ہے ۔اخبار کے مطابق داعش تنظیم کے ایک رکن سے حاصل ہونے والی 32 صفحات پر مشتمل اس تحقیقاتی رپورٹ کا حوالہ امریکن میڈیا انسٹیٹیوٹ نے دیاہے۔