• news

شام میں اسرائیلی ڈرون حملے میں حزب اللہ کے دو کارکنوں سمیت 5 ہلاک

بیروت (صباح نیوز+اے ایف پی)شام کے سرحدی قصبے حضر کے نزدیک اسرائیل کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں حزب اللہ کے دو جنگجوؤں سمیت 5 افراد مارے گئے۔ برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے اپنے نیٹ ورک کے حوالے سے صحافیوں کو بتایا ہے کہ اسرائیلی طیارے نے قصبے حضر میں ایک کار کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا۔

ای پیپر-دی نیشن