• news

بنوں : چیک پوسٹ پر حملہ‘ دو اہلکار شہید‘ جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے

بنوں (نوائے وقت نیوز + بی بی سی + اے ایف پی) بنوں کے علاقے ایف آر دریوبا میں دہشت گردوں نے خادم حسین سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ حملے میں دو اہلکار شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں تین حملہ آور مارے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف آر دریوبا چیک پوسٹ پر گذشتہ روز 10 دہشت گردوں نے حملہ کردیا اور بھاری ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فورسز کی فائرنگ سے 3 دہشت گرد ہلاک اوردیگر فرار ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ بی بی سی کے مطابق سرکاری سطح پر اس حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی ابھی تک کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
چیک پوسٹ/ حملہ

ای پیپر-دی نیشن