کابل حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات آئندہ ماہ ہونگے: افغان سفیر
اسلام آباد (جاوید صدیق) پاکستان میں افغانستان کے سفیر جاناں موسیٰ زئی نے کہا ہے کہ ملا عمر کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے ان کی جگہ ملا منصور کو امیر بنایا گیا ہے ملا منصور طالبان کی حکومت کے دوران وزیر مواصلات رہ چکے ہیں۔گزشتہ روز ایک سفارتی تقریب میں نوائے وقت سے بات چیت کرتے افغان سفیر نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز مجوزہ مری مذاکرات ملتوی ہو گئے ہیں لیکن اس کا مقصد یہ ہرگز نہیں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے یہ مذاکرات اگلے ماہ ضرور ہوں گے۔ مذاکرات میں تعطل عارضی ہے۔ افغان سفیر نے کہا افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات کو افغان طالبان کی حمایت حاصل ہے۔ توقع ہے کہ ملا عمر کے جانشین ان مذاکرات کی حمایت کریں گے۔