غلاف کعبہ فریم کرا کر اقوام متحدہ کے دفتر میں لگا دیا گیا
مکہ مکرمہ (آئی این پی) سعودی حکومت نے خانہ کعبہ کے دروازے کا ایک پرانا غلاف اقوام متحدہ کو تحفے کے طور پر پیش کیا جو فریم کروا کر اس کے دفتر میں لگوا دیا گیا۔ اس فریم کی نقاب کشائی کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور وہاں سعودی عرب کے مستقل نمائندے عبد اللہ المعلمی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔