• news

پاکستان کیلئے سعودی عرب کے نئے سفیر عبداﷲ بن مرزوق اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں سعودی عرب کے نئے سفیر عبداﷲ بن مرزوق الزہروی جمعرات کو اسلام آباد پہنچ گئے۔ سعودی عرب کے نئے سفیر ایک سال کے وقفے کے بعد پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے آئے ہیں۔ ان کے پیش رو ابراہیم الغدیر کا ایک سال پہلے تبادلہ ہو گیا تھا جس کے بعد پاکستان میں آٹھ سال سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے والے سفیر علی عواض العسیری کو سعودی عرب کا پاکستان میں اپنا سفیر بنانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن وہ بوجوہ پاکستان نہیں آسکے۔ عبداﷲ بن مرزوق الزہروی پاکستان سے پہلے لبنان میں سعودی سفارت خانہ میں ڈپٹی چیف آف مشن کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ نئے سفیر تین سال تک پاکستان میں ڈپٹی چیف آف مشن بھی رہ چکے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وہ پیر کے روز سعودی عرب کے سفارت خانہ میں آئیں گے۔ توقع ہے وہ اگلے ہفتے ہی صدر کو اپنی اسناد تقرر پیش کریں گے۔ گزشتہ روز مراکش کے شاہ کی تخت نشینی کی سالگرہ کے سلسلے میں دئے گئے استقبالیہ میں نوائے وقت سے بات چیت میں سعودی عرب کے سفیر نے کہا پاکستان آکر مجھے محسوس ہو رہا ہے میں اپنے گھر آگیا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن