• news

گاڑی چلانے سے انکار پر ایس پی کینٹ نے اپنے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا، حوالات میں مبینہ تشدد

لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ سرور کے علاقہ میںگاڑی چلانے سے انکار کرنیوالے ڈرائیورکیخلاف ایس پی کینٹ نے مقدمہ درج کرا دیا۔ ایس پی کی جانب سے بلاوجہ سرزنش پر ڈرائیور نے مزید ساتھ ڈیوٹی کرنے سے انکار کرتے ہوئے گاڑی کی چابیاں ان کے حوالے کر دیں۔ ڈرائیور کو حوالات میں بند کرکے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ کانسٹیبل فیاض ایس پی کینٹ امتیاز سرور کا ڈرائیور تھا گذشتہ روز تھانہ سرور روڈ پہنچنے کے بعد ایس پی امتیاز سرور نے ڈرائیور فیاض کی سرزنش کر دی جس پر ڈرائیور فیاض نے ایس پی کینٹ کے ساتھ مزید ڈیوٹی سے انکار کرتے ہوئے چابیاں ان کے ٹیبل پر رکھ دیں جس پر موقع پر موجود دیگر اہلکار فیاض کو دفتر سے باہر لے گئے اور او ایس آئی آصف کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 81/15درج کرکے ملزم کو حولات میں بند کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن