پاکستان کو ایم آئی 35 ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کا سمجھوتہ جلد متوقع ہے: روسی سفیر
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں روس کے سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایم آئی 35 ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کا سمجھوتہ بہت جلد متوقع ہے۔ گزشتہ روز نوائے وقت سے غیررسمی بات چیت کرتے روسی سفیر نے پاکستان کو فراہم کئے جانے والے ایم آئی 35 ہیلی کاپٹروں کی تعداد بتانے سے گریز کیا تاہم انہوں نے کہا کہ سمجھوتہ ہو جائے تو اس کے بعد پاکستان کو جتنے ہیلی کاپٹر درکار ہوں فراہم کئے جا سکتے ہیں۔