انٹیلی جنس نے ملاعمر کی موت کی خبر دے کر شاندار چال چلی، سابق افغان وزیر داخلہ
کابل (آئی این پی)سابق افغان وزیرداخلہ عمر دائود زئی نے افغان انٹیلی جنس کی سازش کا پول کھول دیاہے۔ انکا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس نے ملا عمر کی موت کی خبر دے کر شاندار چال چلی ہے۔ افغان انٹیلی جنس نے ملا عمر کی کراچی کے ہسپتال میں ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذاکرات کے دوسرے دور میں طالبان کی پوزیشن کمزور ہو گئی ہے۔ ملا عمر کی موت کی خبر کی تصدیق کرکے افغان حکومت نے کامیاب چال چلی۔ افغان طالبان نے جمعہ کے دن ہونے والے امن مذاکرات سے لا علمی کا اظہار کیا ہے۔