• news

لاہور اور راولپنڈی میں قتل کے مزید پانچ مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

لاہور+ راولپنڈی (سٹاف رپورٹر+ اپنے نامہ نگار سے+ صباح نیوز) لاہور اور راولپنڈی میں قتل کے مزید 5مجرموں کو پھانسی دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں تاوان کےلئے اغواءکئے جانےوالے ایم بی کے طالبعلم اور 4رشتہ داروں کو قتل کرنیوالے 3مجرموں کو سزائے موت کی سزا دیدی گئی۔ مجرمان پر قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے مقدمات درج تھے۔ مکان نمبر 18گلی نمبر 23 ایمپریس پارک بی بی پاک دامن کے نذیر شہزاد اور یوحنا آباد کے ثمر جان نے 21اپریل 1998ءکو تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں ایم بی اے کے طالبعلم جنید کو تاوان نہ ملنے پر قتل کر دیا تھا۔ تیسرے مجرم محمد ریاض کوٹ لکھپت کا رہائشی تھا مجرم کیخلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ نمبر 642/06 تھا مجرم نے اپنی رشتہ دار خاتون ،15سالہ بیٹے زین العابدین، حینہ، ثناءکو قتل کیا تھا۔ جیل میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بھی قتل کے2 مجرموں محمد اشرف اور ظفر اقبال کو پھانسی دیدی گئی۔ اشرف نے تھانہ واہ کینٹ کی حدود میں ایک شخص کو قتل کیا تھا اور مجرم ظفر نے تھانہ مندرہ کی حدود میں 2000ءمیں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ علاوہ ازیں ڈسٹرک اینڈ سیشن جج لاہور طارق افتخار احمد نے قتل کے مقدمہ میں سزائے موت پانے قیدی کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئیے ہیں۔ مجرم شفقت عرف اشفاق عرف شفی کے خلاف 1998ءمیں تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ مجرم کو 6اگست کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن