تاجروں کا ایک دھڑا آج ہڑتال کریگا : بینک 0.6 فیصد کے حساب سے لیا ٹیکس واپس کریں : اسحاق ڈار
لاہور+ فیصل آباد (کامرس رپورٹر + نمائندہ خصوصی + نامہ نگاران) حکومت کی جانب سے بینکوں سے لین دین پر عائد ٹیکس پر تاجروں کے دونوں دھڑے ہڑتال کے لئے ایک دن پر متفق نہیں ہوسکے۔ آل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی گروپ، نعیم میر گروپ قومی تاجر اتحاد نے آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ آل پاکستان انجمن تاجران پاکستان خالد پرویز گروپ نے ہڑتال میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اشرف بھٹی، نعیم میر گروپ قومی تاجر اتحاد نے آج ملک گیر ہڑتال کادعویٰ کیا ہے جبکہ آل پاکستان انجمن تاجران پاکستان خالد پرویز گروپ نے کہا ہے کہ آج لاہور سمیت پورا پاکستان کھلا رہے گا جبکہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجروں کی متفقہ ہڑتال 5اگست کو ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو میں اشرف بھٹی، نعیم میر،نعیم بادشاہ، میاں طارق فیروز، حاجی طاہر نوید اور بابر محمود نے کہا کہ آج کی ہڑتال حکمرانوں کو بنکوں پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لینے پر مجبور کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے حکومت سے مذاکرات کر کے غلطی کی آئندہ وزارت خزانہ کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ اگر حکومت نے ہٹ دھرمی نا چھوڑی تو غیر معینہ مدت کیلئے شٹر ڈاو¿ن کردیں گے۔ محمد اشرف بھٹی، چیئرمین بابر محمود، صدر انجمن تاجران لاہور میاں طارق فیروز، جنرل سیکرٹری حاجی طاہر نوید نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ لاہور کی بڑی مارکیٹوں کے تاجروں میاں محمد سعید، ظہیر اے بابر، ملک ناظم، میاں محمد ادریس، نعیم بادشاہ، سلیم بھٹی، معظم علی خان، میاں سلیم سمیت تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔دوسری جانب آل پاکستان انجمن تاجران پاکستان خالد پرویز گروپ نے کہا ہے کہ آج کی ہڑتال کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے پا کستان کی تاجر برادری اس سیاسی چال کو سمجھنے کی کوشش کرے اور نام نہاد تاجر لیڈروں کے جھانسے میں نہ آئیں۔ خالد پرویز،مجاہد مقصود بٹ، اعجاز بٹ اور وقار علی نے کہا کہ پانچ اگست کی ہڑتال کو ناکام بنانے کے لیے آج کی ہڑتال کا شوشہ چھوڑا گیا۔ ادھر وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں کے خدشات دور کرے گی، بنک 0.6 فیصد کی شرح سے لیا گیا ودہولڈنگ ٹیکس واپس کریں، نعیم میر کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج غیر سیاسی ہے صرف تاجروں کے مطالبات کیلئے ہڑتال کریں گے۔ پیچھے نہیں ہٹیں گے، کوئی ہنگامہ نہیں ہو گا۔ ہڑتال کرنا ہمارا جمہوری حق ہے کوئی نہیں روک سکتا۔ ہڑتال میں ساتھ دینے پر عمران خان سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر تاجروں کے خدشات دور کرے گی۔ اسلام آباد میں پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ادریس سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت اس مسئلے پر تاجروں کے خدشات دور کرے گی، اگر بینکوں نے غلطی سے ودہولڈنگ ٹیکس 0.6 فیصد کی شرح سے کاٹا ہے تو اسے فوری واپس کیا جائے، ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ تاجر جلد ازجلد انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرائیں گے اور انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے والے تاجروں پر ودہولڈنگ ٹیکس لاگو نہیں ہو گا۔ دریں اثناءچیئرمین اپٹما نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کرنے آج اسلام آباد جا رہے ہیں۔ معاملات طے پا گئے تو ہڑتال کی کال واپس لے لیں گے۔ لاہور ڈویژن صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن اور اس میں شامل 50 صرافہ تنظیموں کی مارکیٹیں ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف آل پاکستان انجمن تاجران کی اپیل پر آج مکمل طور پر بند رہیں گی۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق جماعت اسلامی نے تاجر برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہونے والی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ فیروز والا سے نامہ نگار کے مطابق تاجر بورڈ شاہدرہ کا اجلاس زیر صدارت صدر میاں خلیل منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج مکمل ہڑتال ہوگی۔ اجلاس میں ملک محمد ذکی، ڈاکٹر محمد امین، عبدالرﺅف نیازی، جاوید ڈار، میاں عارف، رانا طارق، بابو رشید اور عبدالرﺅف بھٹی کے علاوہ دیگر ارکان نے شرکت کی۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایت پر تحریک انصاف نے تاجروں کی طرف سے دی گئی یکم اگست کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد سے سپیشل رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے تاجروں نے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تین اگست کو شٹر ڈا¶ن ہڑتال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام آباد چیمبرز آف کامرس کے ایک اعلامیہ کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ روز اسلام آباد چیمبرز آف کامرس میں تاجروں کے اجلاس میں کیا گیا۔ تاجروں نے اس بات کا عزم کیا کہ وہ کسی صورت میں بھی ودہولڈنگ ٹیکس نہیں دیں گے۔ کراچی سے نیوز رپورٹر کے مطابق ٹرانسپورٹرز تنظےموں نے بھی آل پاکستان انجمن تاجران کے اصولی موقف کی حماےت کر تے ہوئے ہفتہ کو ہونے والی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کےا ہے۔ ٹرانسپورٹرز تنظےموں کا اےک اجلاس کےپٹن (ر) آصف محمود کی قےادت مےں منعقد ہوا۔اجلا س مےں سپرےم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز، کراچی گڈز کےرئےر اےسوسی اےشن، آل پاکستان آئل ٹےنکرز اونرز اےسوسی اےشن،آل پاکستان آئل ٹےنکر ز کنٹرےکٹرز اےسوسی اےشن،آل پاکستان مشترکہ اونرز اےسوسی اےشن، ےونائےڈ گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس، آل پاکستان گڈز ٹرک ٹرالر اونرز اےند بروکرز اےسوسی اےشن، KPTآف گڈز ٹرانسپورٹ اےسوسی اےشن، آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ وےلفےئر اےسوسی اےشن، سندھ بس اونرز اےسوسی اےشن، کوئٹہ بلوچستان بس اونرز اےسوسی اےشن کے نمائندوں نے شرکت کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران کے ساتھ مکمل ےکجہتی کا اعلان کےا۔دریں اثناءتاجر اتحاد نے کہا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف آج ہر صورت ہڑتال کریں گے، مطالبات منظور نہ ہوئے تو سول نافرمانی کی تحریک چلائیں گے آج اور 5 اگست کو ملک بھر میں ہڑتال کریں گے۔ مطالبات منظور نہ ہونے پر 17 دن تک ہڑتال کریں گے۔ اسلام آباد تاجر اتحاد نے کہا ہے کہ 0.3 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کسی صورت قبول نہیں، تمام سیاسی جماعتوں سے ہڑتال کی حمایت کی اپیل ہے۔ آل کراچی تاجروں نے حکومت کو دیگر ٹیکس نہ دینے کی دھمکی دی ہے۔ چیئرمین آل پاکستان تاجر اتحاد عتیق میر نے کہا کہ یکم اگست کی ہڑتال کا ڈرامہ حکومت نے رچایا۔