• news

’’تیری پسند تیرگی، میری پسند روشنی تو نے دیا بجھا دیا، میں نے دیا جلا دیا‘‘ ’’یہ ناداں گر گئے سجدے میں جب وقت قیام آیا‘‘

لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کول پاور پلانٹس کی مین پاور بلڈنگ کے تعمیراتی کام کے آغاز کی تقریب سے پرجوش انداز میں خطاب کے دوران نام نہاد دھاندلی کے خلاف گذشتہ برس دیئے جانے والے دھرنوں پر کڑی تنقیدکی اور کہا کہ دھرنوں کے باعث ہمارے عظیم دوست ملک چین کے صدر کا دورہ ملتوی ہو گیا۔ سرمایہ کار واپس چلے گئے اورپاکستانی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا تاہم چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے بعدہم نے ایک نئے عزم کے ساتھ کام کا آغاز کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے دھرنا دینے والوں کو معیشت کے دشمن اور اندھیروں کے پجاری قرار دیتے ہوئے یہ شعر پڑھا… ’’تیری پسند تیرگی‘ میری پسند روشنی… تو نے دیا بجھا دیا‘ میں نے دیا جلا دیا‘‘ وزیراعلیٰ نے پاکستان کے بڑے بڑے سرمایہ کاروںکی جانب سے توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری نہ کرنے پرانہیں آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ ہمارے عظیم دوست چین نے پاکستان میں تاریخی سرمایہ کاری کر کے دوستی اورمحبت کا حق ادا کیا ہے لیکن پاکستان میں اربوں کھربوں روپے کمانے والے دولت مند جنہوں نے یہاں لوٹ مار اور بینکوں کے قرضے ہڑپ کر کے محلات بنائے اور ہوائی جہازتک خریدے۔ انہوں نے پاکستان کے توانائی کے شعبہ میںسرمایہ کاری نہ کرنے کے حوالے سے بے حسی پر مبنی جس کردار کا مظاہرہ کیا ہے اس پر میں علامہ اقبال کے الفاظ میں یہ کہوں گا کہ
’’یہ ناداں گر گئے سجدے میں جب وقت قیام آیا‘‘
شہباز شریف/ پرجوش خطاب

ای پیپر-دی نیشن