لاہور کی رہائشی لڑکی سے 2 افراد کی زیادتی، پولیس کو اطلاع دینے پر آگ لگا دی
لاہور (نامہ نگار) لاہور میں شمالی چھائونی کے محنت کش کی 18سالہ بیٹی (ع) کو زبیر اور شہباز اپنی رشتہ دار خواتین آرزو اور ساحل کی مدد سے ورغلا کر راولپنڈی لے گئے جہاں ملزم (ع) سے کئی روز تک زیادتی کرتے رہے۔ لڑکی نے پولیس کو اطلاع دینے کی کوشش کی تو ملزموں نے اسے باورچی خانے میں بند کر کے آ گ لگا دی، لڑکی کا جسم 70 فیصد تک جھلسنے کے باعث حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ شمالی چھائونی کے ارشاد کی بیٹی 18 سالہ (ع) کو محلہ داروں نے (ع) کو بحریہ ٹائون راولپنڈی کے ہسپتال میں داخل کروا دیا جہاں سے (ع) کے والد ارشاد اسے لاہور لے آ یا۔ (ع) کو میو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کروا دیا گیا۔ تھانہ شمالی چھائونی پولیس کا کہنا ہے واقعہ کا جائزہ لے رہے ہیں جس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں نامہ نگاران کے مطابق ساہیوال، ٹوبہ میں اوباشوں نے 2 لڑکیوں کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ امین وغیرہ دو ملزمان نے ساہیوال چک 100/9ایل سے رمضان کی15سالہ بھتیجی (ن۔ب) کو اغواء کر لیا اور دیپالپور لے جا کر اپنی ہوس کا نشانہ بناتے رہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چک 261گ ب میںشاہین آصف وغیرہ تین مسلح ملزمان زبردستی گھر میں گھس کر اسکی ہمشیرہ (ر) کو زبردستی اغواء کرکے لے گئے اور نامعلوم مقام پر لے جا کر تین دن تک زیادتی اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔