• news

بلوچستان میں اسلام اور نام نہاد آزادی کے نام پر جنگ لڑنے والے دہشت گرد ہیں: سرفراز بگٹی

ژوب ( اے این این ) بلوچستان میں اسلام اور نام نہاد آزادی کے نام پر جنگ لڑنے والے دہشت گرد ہیں۔ ژوب اور شیرانی میں بارش اور سیلابی پانی سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو جلد معاوضہ دیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے ژوب کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سرفراز بگٹی نے ضلعی انتظامیہ کو ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے اور رپورٹ صوبائی حکومت کو بھیجنے کی ہدایت کی اور کہا نقصانات کا ازالہ اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو جلد معاوضہ دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا پاک فوج اور عوام ایک پیج پر ہے۔ بلوچستان میں اسلام اور آزادی کے نام نہاد جنگ لڑنے والے دراصل دہشت گرد ہے جنہیں را فنڈ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن