• news

امریکی خصوصی نمائندے کی سرتاج عزیز سے ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے امریکی نمائندہ خصوصی ڈینئل فیلڈمین نے ملاقات کی جس میں افغانستان کی صورتحال، پاکستان بھارت تعلقات، پاک امریکہ تجارتی، اقتصادی تعاون کے فروغ اور افغانستان میں امن اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں امریکی نمائندہ خصوصی کو مری امن عمل سے بھی آگاہ کیا گیا اور انہیںروس کے شہر اوفا میں حالیہ دنوں میں پاکستان بھارت وزرائے اعظم ملاقات سے بھی آگاہ کیا گیا، امریکی نمائندہ نے مری امن عمل پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی امید ظاہر کی۔

ای پیپر-دی نیشن