• news

کراچی : الطاف حسین کو انسداد دہشت گردی عدالت نے مفرور قرار دیدیا

کراچی+ سرگودھا (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اقدام قتل کے ایک مقدمے میں الطاف حسین کو مفرور قرار دیدیا جبکہ انکے خلاف مقدمے کا چالان منظور کرلیا۔ سرگودھا کی مقامی عدالت نے نفرت انگیز تقریر کرنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ کراچی میں چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں سول لائن پولیس نے پیش کیا جس میں کہا گیا کہ ملزم بیرون ملک ہے، گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 اور 88 کے تحت اشتہاری قرار دیا جائے۔ چالان میں الطاف حسین کو واحد ملزم اور اشتہاری قرار دیا گیا۔ مقدمہ رینجرز کے کرنل طاہر کی مدعیت سول لائن تھانے میں درج کیا گیا تھا۔الطاف حسین کیخلاف چالان میں گھر کا پتہ غلط درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے الطاف حسین کے گھر کا پتہ نائن زیرو کی بجائے 494/8 لکھا ہے۔
الطاف/ مفرور

ای پیپر-دی نیشن