• news

سابق چیف جسٹس نے اپنے دور میں اہم فیصلے کئے: چودھری محمد طاہر

شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمد طاہر شہزاد کمبو ہ نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار اچوہدری کی طرف سے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے نیک شگون ہے ، وکلاءبرادری ان کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتی ہے، سابق چیف جسٹس نے ملکی تاریخ کے اہم فیصلے کئے جس کے اثرات ملکی سیاست پر بڑے مثبت و تعمیری مرتب ہورہے ہیں ملک کے وزیر اعظم کو اپنی عدالت میں کھڑا کرکے سزا دینا انہی کا کارنامہ تھا اور کرپشن کے خلاف انہوں نے جرات مندانہ فیصلے کئے اس کے باعث آج کرپٹ لوگوں کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے، عمران خان کی الزام تراشی اور کردار کشی کی سیاست سے سابق چیف جسٹس کی شخصیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ پوری قوم نے جوڈیشل کمیشن کے حالیہ فیصلہ کو دیکھ لیا ہے اس میں عمران خان کا ایک الزام بھی ثابت نہیں ہوا، اپنے بیان میں طاہر شہزاد کمبوہ نے کہا کہ موجود ہ سیاسی حالات میں سابق چیف جسٹس کا نئی پارٹی بنانے کا اعلان ایک ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔

تمام جماعتیں بلند و بانگ دعوے اور باتیں تو کرتی ہیں مگرعملاً ان کا کردار بالکل صفر ہے، انہوں نے کہا کہ وکلاءبرادری سابق چیف جسٹس افتخار احمد چوہدری کی طرف سے بنائی جانیوالی سیاست جماعت میں شمولیت کا اعلان کریں گے اور اس ضمن میں شیخوپورہ ہ کے وکلاءکی ایک بڑی تعداد 25 دسمبر کو چیف جسٹس کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن