• news

حاصل پور: 36 گھنٹے گزر جانے کے باوجود عوام پینے کے پانی سے محروم

حاصل پور(نامہ نگار) ٹی ایم اے حاصل پور کے سب انجینئر اورسیئر کی نااہلی کے باعث پینے کے پانی کی مین سپلائی لائن پھر پھٹ گئی ۔ سیاسی و سماجی راہنما بابا رب نواز، چوہدری شہباز علی، عبدالحمید نے کہا ہے کہ ٹی ایم اے حاصل پور میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے باعث غیرمعیاری میٹریل کے استعمال سے تمام منصوبہ جات ناکام ہو چکے ہیں۔ تقریبا 12 نئی ٹربانیں لگانے کے باوجود عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ مین سپلائی لائن غیر معیاری ہونے کی وجہ سے آئے روز پھٹ جاتی ہے اور TMA کی عدم توجہ کے باعث کئی کئی دن گزر جانے کے باوجود بھی پانی کی سپلائی بحال نہیں ہوتی ہے۔ باعث پینے کے پانی میں سیوریج کا پانی شامل ہو رہا ہے۔ جس کے باعث لوگوں میں پیٹ کی بیماریاں ہیضہ وغیرہ پھیل رہاہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سب انجینئر اور اورسیئر TMA کو فوری معطل کر کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن