گوجرانوالہ کے میٹرک میں دوسری پوزیشن لینے والے پھل فروش طالب علم کی وزیراعلیٰ سے ملاقات، 5 لاکھ کا چیک دیا استاد کو بھی ڈیڑھ لاکھ کا انعام
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایحوکیشن بورڈ گوجرنوالہ نے میڑک امتحان 2015ء میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کے سالانہ نتائج میں گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ کے طالب علم علی حمزہ جس کا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے ہے اور وہ اپنے والد کے ساتھ فروٹ کی ریڑھی لگا کر مزدوری کرتا ہے، کو لاہور ملاقات کیلئے بلایا جہاں انہوں نے غریب طالب علم کو پانچ لاکھ کا خصوصی انعام دیا اور اسکے استاد وحید اشرف کو ڈیڑھ لاکھ کا چیک دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے اس اقدام پر علی حمزہ اور اسکے استاد نے انکا شکریہ ادا کیا۔ علی حمزہ نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کو صحت یابی اور لمبی عمر کی دعا دی۔