• news

شیخوپورہ : ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کی مبینہ غفلت سے خاتون نومولود بیٹی سمیت جاں بحق

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مانانوالہ میں ایک پرائیوٹ سرجیکل ہسپتال کے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کی مبینہ طور پر غفلت سے 32 سالہ خاتون اور اس کی نومولود بیٹی سمیت ہلاک ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر ڈی سی او شیخوپورہ کرن خورشید نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سدرہ سلیم اور ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل خضر کو فوری طور پر موقع پر بھیجا جنہوں نے ہسپتال کو سیل کر کے ڈاکٹر اور سٹاف کیخلاف تھانہ مانانوالہ میں قتل کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ فیصل ٹائون مانانوالہ کا رہائشی محمد منشاء اپنی بیوی پروین بی بی کو ڈلیوری کیس کے سلسلہ میں منظور سرجیکل ہسپتال میں لے کر گیا جہاں ڈاکٹر محمد نواز نے ڈلیوری کے سلسلہ میں اس کا آپریشن کر دیا اور غلط نس کٹ جانے کی بنا پر مریضہ کی حالت غیر ہو گئی خون کی تین بوتلیں بھی لگائی گئیں مگر وہ جانبر نہ ہو سکی اس دوران اس کی نومولود بیٹی بھی ہلاک ہو گئی۔ منشاء نے فوری طور پر ڈی سی او شیخوپورہ کرن خورشید کو دی جنہوں نے فوری ایکشن لیا۔

ای پیپر-دی نیشن