• news

جلالپور بھٹیاں میں لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے دفنا دیا

جلالپور بھٹیاں+ پسرور+ فیصل آباد (نامہ نگاران+نمائندہ خصوصی) جلالپور بھٹیاں میں جواں سالہ لڑکی سے زیادتی، اسقاط حمل کے دوران حالت غیر ہونے پر لڑکی کو قتل کرکے دفنا دیا گیا۔ لڑکی کے والد کی درخواست پر پولیس سٹیشن جلالپور بھٹیاں میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اکبر علی کی بیٹی شمیم بی بی کو ارشد علی، منصب علی پسران نور محمد قوم ماچھی ساکن جلالپور بھٹیاں مختلف مقامات پر لے جاکر زیادتی کرتے رہے۔ نواز، منیر اور نصرت بی بی شمیم بی بی کو لے گئے اسقاط حمل کے دورانحالت بہت زیادہ خراب ہو گئی اور مذکورہ ملزمان نے شمیم بی بی کو قتل کر دیا اور قتل کو چھپانے کے لئے نواحی گائوں ٹھٹھہ روڈے میں دفنا دیا۔ علاوہ ازیں فیصل آباد، پسرور میں 2 لڑکیوں سے زیادتی کی گئی، تھانہ صدر کے علاقہ 215 ر۔ب کے مقبول حسین کی 16سالہ بیٹی شگفتہ کو شاہد نے زیادتی کا نشانہ بنایا موضع باجرہ گڑھی میں 16 سالہ لڑکی (ش) گھر میں اکیلی تھی، اوباش نسیم دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا اور اسے پستول دکھاکر زبردستی بے آبرو کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن