• news

یعقوب میمن کو پھانسی دیکر انصاف کا چہرہ مسخ کر دیا گیا : سکھ فار جسٹس گروپ

نیویارک (نمائندہ خصوصی) سکھوں کے انسانی حقوق گروپ نے 1993ء میں ممبئی حملوں میں یعقوب میمن کو پھانسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سزائے موت صرف بھارتی اقلیتی برادری کو دی جاتی ہے۔ ’’سکھ فار جسٹس‘‘ کے قانونی مشیر گورپتونت سنگھ نے کہا میمن کی پھانسی پر انصاف کو مسخ کیا گیا۔بھارتی نظام انصاف صرف اقلیتوں کو نشانہ بناتا ہے، سکھ قتل عام کے ذمہ دار سیاستدانوں پر گرفت نہیں کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن