امریکی فضائیہ کی ڈپٹی انڈر سیکرٹری ہیڈی گرانٹ کی ائرچیف سے ملاقات
لاہور (خبرنگار) امریکی فضائیہ کی ڈپٹی انڈر سیکرٹری مس ہیڈی گرانٹ نے ائرہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل سہیل امان سے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو اور خطے کے موجودہ سکیورٹی مسائل اور تعاون کے معاملات بھی زبربحث آئے۔ بعدازاں مس ہیڈی کو پاک فضائیہ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔