• news

افغان فورسزسے جھڑپوں میں خود ساختہ کمانڈر سمیت 102 طالبان جنگجو ہلاک

کابل (این این آئی) افغانستان کے تخار اور فاریاب صوبوں میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 102 طالبان ہلاک ہو گئے، فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے اپنے جاری ایک بیان میں بتایاکہ افغانستان کے تخار اور فاریاب صوبوں میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 102 طالبان ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ طالبان کا خود ساختہ کمانڈر بھی کارروائیوں میں ہلاک ہوا ہے،طالبان اب صوبے کے دارالحکومت پر قبضے کے لیے کارروائیاں کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن