• news

علم کو مذہب، سیکولر ازم میں بانٹ کر فکری انتشار کے حوالے کردیا گیا: طاہر القادری

لاہور (اے این این) تحریک منہاج القرآن کے بانی ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے یونیورسٹی کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم کو مذہب اور سیکولرازم کے خانے میں بانٹ کر معاشرے کو تضادات اور فکری انتشار کے حوالے کر دیا گیا، ایسے نظام اور باطل فکر کو دفن کر دینگے جس نے ہمارے بچوں کے ہاتھ میں قلم کی بجائے بندوق دی اور دلوں میں محبت کی جگہ نفرت پیدا کی۔ آنیوالا دور علم، سچ کی بالادستی اور انتہائی رویوں کی شکست فاش کا ہے۔دریں اثناء ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان میں مصروف ترین قیام کے بعد یورپ کے تنظیمی دورہ پر روانہ ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن