پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کے تمام ممالک کیلئے فائدہ مند ہو گا: صدر ممنون
اسلام آباد (صباح نیوز) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف چین بلکہ خطے کے تمام ملکوں کیلئے فائدہ مند ہو گا۔ صدر مملکت نے یہ بات شاہراہ ریشم کی تعمیر کیلئے کام کرنیوالے ماہرین اور انجینئروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے کراچی میں چین کے سابق قونصل جنرل مسٹر ٹینگ کی قیادت میں ایوان صدر اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔ اس موقع پر صدر نے کہا شاہراہ ریشم تعمیر کرنیوالے انجینئرز اور کارکنوں کی ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔