واسا حکام کی غفلت سے جوہر ٹا¶ن میں شہری گندا پانی پینے پر مجبور
لاہور (سپیشل رپورٹر) جوہر ٹا¶ن میں شہری پانی میں کلورنگ نہ کرنے سے 2ماہ سے گندا پانی پینے پر مجبور ہیں۔ مقامی شہریوں میاں نذیر، نصرت چودھری، ضرار بٹ، وقار عابد، طارق احمد اور دیگر نے بتایا کہ واسا گاڑیاں کئی روز سے فیلڈ میں نظر نہیں آ رہی ہیں جس کی وجہ سے بارشوں کے باعث نکاسی آب سے یہ مسئلہ شدت اختیار کر چکا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پانی میں کلورنگ نہ کرنے سے وبائی امراض پھیل رہے ہیں۔ شہریوں نے واسا افسروں کی مبینہ کرپشن پر احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔