• news

ایم سی بی اور دی سپیریئر گروپ کےمابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہور (پ ر) ایم سی بی اور دی سپیریئر گروپ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ ایم سی بی کی جانب سے فرغام خان درانی (منسٹر آف ریٹیل بینکنگ گروپ نارتھ) اور دی سپیریئر گروپ کی جانب سے چودھری عبدالخالق (ڈائریکٹر آپریشنز) نے یادداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر دونوں گروپس کے سینئر سٹاف ممبرز نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ یادداشت کا بنیادی مقصد طلباءکو فنانشل منیجمنٹ سکھانا ہے تاکہ وہ زندگی میں ایک کامیاب پروفیشنل بن سکیں اور مستقبل میں ملک و قوم کیلئے اپنی خدمات بہترین انداز میں سرانجام دے سکیں۔ فرغام خان درانی نے کہا کہ ایم سی بی ہمیشہ سے بہترین سہولیات متعارف کرواتا رہا ہے اور یہ یادداشت بھی اس ضمن میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ چودھری عبدالخالق نے دی سپیریئر گروپ کی شاندار کامیابیوں کا ذکر کیا اور اس یادداشت کو طلباءکی گرومنگ کیلئے اہم ترین قرار دیا۔

ای پیپر-دی نیشن