سمیحہ راحیل قاضی کی صاحبزادی کی شادی‘ سراج الحق نے نکاح پڑھایا
لاہور (سپیشل رپورٹر) قاضی حسین احمد کی نواسی اور ڈاکٹرجمیل الرحمن و سمیحہ راحیل قاضی کی صاحبزادی ریہام قاضی اور علی اقبال کی شادی کی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سمیت جماعت اسلامی کی مرکزی اور صوبائی قیادت نے شرکت کی۔ سینیٹر سراج الحق نے نکاح مسنونہ پڑھایا اور دونوں خاندانوں اور دلہا و دلہن کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔