امدادی سرگرمیاں جاری ہیں‘ دریا¶ں کے بہا¶ کو باقاعدہ مانیٹر کیا جا رہا ہے: خضر حیات گوندل
لاہور (سپیشل رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میجرجنرل اصغر نوازنے ملاقات کی- ملاقات میں سیلاب کی صورتحال ، حفاظتی اقدامات اور امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا - اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ دریا¶ں کے بہا¶ اور موسم کی صورتحال کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔ ملاقات میں ڈی جی پی ڈی ایم اے جواد اکرم بھی موجود تھے-قبل ازیں چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (MPDD) کے کمیٹی روم میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی اورہدایت کی کہ تمام محکمے انسداد ڈینگی کے حوالے سے جاری کی جانے والی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔