• news

پاکستان میں ہندوﺅں، دیگر اقلیتوں سے امتیازی سلوک ہو رہا ہے، اگلی میٹنگ میں مسئلہ اٹھائینگے، بھارتی وزیر خارجہ کی ہرزہ سرائی

نئی دہلی (اے این این) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے ہندوﺅں اور دوسری اقلیتوں کی فلاح و بہبود پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے امتیازی سلوک کو اگلی میٹنگ میں پاکستان کےساتھ اٹھایا جائے گا۔ سشما سوراج نے راجیہ سبھا میں اٹھائے جانے والے نکتہ اعتراض کے جواب میں بتایا میں حکومت کو یقین دلاتی ہوں کہ ہم پاکستان میں ہندو بشمول دیگر اقلیتوں سے متعلق کئے جانے والے فلاح و بہبود کے پروگراموں کو مانیٹر کرنے کا عمل جاری رکھیں گے کہ ہم نے ماضی میں بھی اس معاملے کو پاکستانی حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے۔ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہندوﺅں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے اور متعلقہ حکام انہیں شادی کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرتے۔ ان کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔
سشما سوراج

ای پیپر-دی نیشن