• news

چین کے تعاون سے کراچی میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر کام شروع

بیجنگ (اے این این)چین کے تعاون سے کراچی میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر کام شروع ہوگیا۔115ملین ڈالر کی لاگت سے یہ منصوبہ جون2016میں مکمل ہوگا،داؤد ونڈ پاور پلانٹ سے 49.5 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی،ایک لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔ یہ بات ہائیڈرو چائنہ انویسٹمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے سیکرٹری جیانگ لی نے چینی اخبار’’چائنہ ڈیلی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ پلانٹ پر کی جانے والی سرمایہ کاری تکمیل کے 8سال بعد وصول کی جائے گی۔پاکستان سے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ونڈ پاور پلانٹ سب سے مؤثر ذریعہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے دائود ونڈ پاور پلانٹ پر115ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے والی ہائیڈرو چائنہ انویسٹمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے مطابق پاورپلانٹ کی تکمیل کے بعدمقامی آبادی کے ایک لاکھ خاندان بجلی کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن