اعلیٰ عدلیہ کے ججز کا تقرر، بار کونسل کا جوڈیشل کمشن میں ترامیم کیلئے وفاق سے رابطے کا فیصلہ
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان بار کونسل نے اعلی عدلیہ کے ججز کے تقرر کیلئے جوڈیشل کمشن میں ترامیم کے لئے وفاقی حکومت سے رواں ہفتے رابطے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سپریم کورٹ کی جانب سے 18 ویں ترمیم کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت مکمل ہونے کے بعد پاکستان بار کونسل کا یہ اقدام مسترد بھی ہوسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے قبل ہی حکومت سے جوڈیشل کمشن میں ترامیم کے لئے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ رابطہ رواں ہفتے کیا جانے کا امکان ہے۔