• news

پولیس کی ملی بھگت‘ شہریوں پر 7ماہ میں 1728 بوگس مقدمات بنا دیئے گئے

لاہور (میاں علی افضل سے) صوبائی دارالحکومت میں ساڑھے 6ماہ کے دوران 1ہزار 728 شہریوں پر مخالفین کی درخواستیں پر بوگس مقدمات بنائے گئے ان شہریوں کو قتل، چوری، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان سمیت سنگین وارداتوں میں نامزد کیا گیا جبکہ متعدد شہری بغیر کسی جرم کے جیلوں میں پہنچ گئے۔ آپریشن پولیس کی مخالفین سے مبینہ ملی بھگت کے ذریعے ناجائز مقدمات بنائے گئے انویسٹی گیشن پولیس نے تفتیش کے دوران ان شہریوں کو بے گناہ قرار دیا۔ شہریوں کے خلاف سول لائن ڈویژن، سٹی ڈویژن، اقبال ٹائون ڈویژن، صدر ڈویژن، کینٹ ڈویژن اور ماڈل ٹائون ڈویژن کے مختلف تھانے پیش پیش رہے۔ شہر میں ہونے والی قتل کی وارداتوں میں 20، اندھے قتل کی وارداتوں میں 4، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں 1، ڈکیتی کی وارداتوں میں 6، چوری کی وارداتوں میں 34، قیمتی چیزیں چھیننے کی وارداتوں میں 5، موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں 5، گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں میں 51، موٹرسائیکل چوری کی 51، چوری کی دیگر وارداتوں میں 10، جواء کھیلنے پر 52، بوگس چیک دینے پر 91 اور دھوکہ دہی، فراڈ میں 37 افراد کو بوگس مقدمات میں پھنسایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن