پنجگور: گاڑی اُلٹنے سے ایف ڈبلیو او کے 3 اہلکار جاں بحق، 7 زخمی
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) پنجگور میں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے ایف ڈبلیو او کے 3 اہلکار جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اتوار کی رات پنجگور کے علاقے گوارگو میں ایف ڈبلیو او کی گاڑی تیز رفتار کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس سے 3 اہلکار جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتا ل پہنچا دیا تاہم فوری طور پر ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کے نام معلوم نہیں ہوسکے۔ادھر ڈی جی خان کے علاقے راکھی گاج کے قریب ٹرک کھائی میں گر گیا۔ بارڈر ملٹری پولیس کیمطابق حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔