غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث 3 غیر ملکی خواتین کو ملک بدر کر دیا گیا
اسلام آباد (آن لائن) وزارت داخلہ نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ہدایت پر پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تین غیر ملکی خواتین کو ملک بدر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وزارت داخلہ نے وفاقی وزیر چودھری نثار علی خان کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے تین غیر ملکی خواتین کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں تینوں غیر ملکی خواتین گزشتہ کئی سالوں سے بغیر ویزہ پاکستان میں مقیم تھی اور اسلام آباد میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھی۔ کچھ عرصہ قبل دارالحکومت اسلام آباد سے غیر قانونی و غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث خواتین کو حراست میں لیا گیا تھا۔