• news

لاہور پولیس جیل سے رہا ہونیوالے ریکارڈ یافتہ افراد کی تازہ فہرستیں تھانوں کو فراہم کریگی

لاہور (نامہ نگار ) لاہور پولیس کے حکام نے شہر میں جرائم پر قابو پانے کیلئے جیل سے رہا ہو نے والے ریکارڈ یا فتہ افراد کی تازہ فہرستیں ہر تھانے کو فراہم کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت ہر تھانے کی سطح پر مجرموں بائیو میٹرک ریکارڈ بھی رکھا جائے تاکہ مشکوک افراد کو چیک کرنے کیلئے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ سے استفادہ کیا جاسکے۔ جب کہ بیٹ ممبران اور معززیں علاقہ سے رابطے کو یقینی بنانے کیلئے بیٹ کانسٹیبلان کو اینڈرائیڈ فون سیٹ بھی دیا جائے گا۔ بیٹ کانسٹیبلان ایسے فون کے ذریعے انویسٹی گیشن اپ ڈیٹ، اشتہاریوں کا ڈیٹا اور ہر قسم کے جرائم کی معلو مات حاصل کر سکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن