شہری پر تشدد، اے ایس آئی سمیت 3 اہلکار معطل
لاہور (نامہ نگار) وزیراعلیٰ شہباز شریف کے پولیس کی جانب سے شہری عبدالرشیدکو تشدد کا نشانہ بنانے پر نوٹس لینے پر پولیس حکام نے ایک اے ایس آئی سمیت تین اہلکاروں کو معطل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے پر وزیراعلیٰ کے نوٹس لینے پر سی سی پی او لاہور کے احکامات پر ایس پی ماڈل ٹائون نے واقعہ کی انکوائری کی۔ ابتدائی رپورٹ میں گناہگار ثابت ہونے پر اے ایس آئی گلزار کانسٹیبل نعیم اور کانسٹیبل سلمان کو معطل کرکے باقاعدہ انکوائری شروع کردی۔