گوجرہ: ایک ٹریک پر اچانک آمنے سامنے آنیوالی 2 ٹرینیں حادثہ سے بال بال بچ گئیں
گوجرہ (نامہ نگار) ریلوے اہلکاروں کی غفلت سے ایک ہی ٹریک پر دو مسافر ٹرینیں آمنے سامنے آگئیں دن کی روشنی سے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے سٹیشن گوجرہ سے آٹھ کلومیٹر دور چک،284ج ب کے قر یب ریلوے انتظامیہ کی غفلت سے ایک ہی ریلوے ٹریک پر راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس اور کراچی سے لاہور جانے والی نائٹ کوچ آمنے سامنے آگئی دونوں ٹرینوں کے ڈرائیوروں نے دن کی روشنی ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے کو دور سے ہی دیکھ کر بروقت بریک لگا کر ٹرینیں روک لیں جس سے دونوں مسافر ٹرینیں بڑی تباہی سے بچ گئیں۔