پاکستان میں انٹر نیٹ صارفین کی تعداد ایک کروڑ 69 لاکھ تک پہنچ گئی
اسلام آباد (اے پی پی)گزشتہ مالی سال 2014-15ء کے دوران انٹر نیٹ صارفین کی مجموعی تعداد میں 344فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ تھری اور فور جی کے صارفین کی تعداد مجموعی صارفین کے 80فیصد کے برابر ہے۔ پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق جون 2014ء کے اختتام پر ملک میں انٹر نیٹ صارفین کی مجموعی تعداد 38لاکھ تھی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اختتام تک انٹر نیٹ صارفین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 69لاکھ تک پہنچ گئی۔